ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جنوبی کوریا میں درمیانی شدت کا زلزلہ

جنوبی کوریا میں درمیانی شدت کا زلزلہ

Wed, 15 Nov 2017 20:38:16    S.O. News Service

سیول، 15نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بدھ کو جنوبی کوریا میں درمیانی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ پانچ تھی۔ اس زلزلے کا مرکز ملک کے جنوب مشرقی ساحلی شہر پوہانگ سے چھ کلومیٹر دور شمال میں تھا۔ بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے تین سو کلومیٹر دور دارالحکومت سیول میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ ہم سایہ ملک جاپان کے مقابلے میں جنوبی کوریا زلزلوں سے کم متاثر رہا ہے۔
 


Share: